پب جی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چینی کمپنی کی تخلیق کردہ معروف گیم پب جی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ وہ سب سے زیادہ کمائی والی ویڈیو گیم بن گئی ۔

معروف موبائل گیم پب جی جو آغاز سے ہی گیم کھیلنے والوں پر پڑے والے نفسیاتی اثرات کی وجہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنا رہا آج سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گیم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔پب جی کو گزشتہ سال دسمبر میں سب سے زیادہ آمدنی والی گیم قرار دیا گیا ہے اس گیم کے دیوانوں نے گزشتہ ماہ 244ملین ڈالر خرچ کئے جو 2020میں دسمبر میں اس گیم پر خرچ کی جانے والی رقم سے 36.6فیصد زیادہ ہے ۔
پب جی نے سب سے زیادہ ریونیو اپنے چین سے حاصل کیا جو 68.3 فیصد رہا، چین میں اسے گیم فار پیس کے نام سے مقامی رنگ دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ 6.8 فیصد ریونیو امریکا اور 5.5فیصد ترکی سے حاصل ہوا، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے والے گیم ‘‘جین شائن امپیکٹ’’ کی آمدنی 134.3 ملین رہی۔سینسر ٹاور کے مطابق مجموعی طور پر گیم کی مارکیٹ نے دسمبر 2021 میں تقریباْ 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More