پب جی گیم کا ارطغرل غازی سے کراس اوور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جنگی ہتھیاروں سے لیس سب سے مشہور گیم پب جی نے پاکستانی گیمنگ کمیونٹی کے لیے منفرد پیشکش لے کر آئی ہے ۔ ترکی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین التان بھی اب پب جی گیم کا حصہ بن گئے ہیں ۔
پاکستانی گیمنگ کمیونٹی کے لیے کیے گئے پب جی اور ارطغرل غازی کراس اوور میں آپ انگین التان دوزیتان کی آواز بھی سن سکیں گے ۔
پب جی گیم کے کھلاڑی اس خاص ایونٹ میں 9 دسمبر تک حصہ لے سکتے ہیں ۔ جس میں لاگ ان ہونے کے بعد انگین التان بن کر دشمنوں کا خاتمہ کرنے کے لیے قیمتی انعامات بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔
پب جی نے اس کراس اوور سے متعلق جاننے کے خواہش مند افراد کے لیے اضافی چیلنج بھی متعارف کرایا ہے اس کے لیے آپ کو مشہور ایپ سنیپ چیٹ پر اپنی ویڈیوز کو ہیش ٹیگ کے ساتھ وائرل کرنا ہوگا ۔ جس پر آپ کو آئی فون سمیت نقد انعامات بھی مل سکتے ہیں ۔
پب جی گیم سے متعلق بتاتے چلیں کہ یہ ایک میدان جنگ سے متعلق دنیا کی سب سے مشہور گیم ہے ۔ جسے 2017 میں متعارف کرایا گیا ۔ اس میں 100 تک کھیلنے والے پیراشوٹ کے ذریعے جزیروں پر اترتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے لڑتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More