کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا میں پر تشدد مظاہروں پر سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکشے نے استعفی دیدیا۔انہوں نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا دیا جو ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
راجا پاکشے نے ایک ٹویٹ کے ذریعے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے فوری طور پر اپنا استعفٰی صدر کو بھجوا دیا ہے۔
حکومت کے حامیوں نے کولمبو میں صدر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جس میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔ جس کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا۔
سری لنکا میں امریکہ کے سفیر نے پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تشدد پر اکسانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔