پنجاب بھر کے سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

لاہور (پاک ترک نیوز)پنجاب حکومت کا احسن اقدام ، صوبہ بھر کے سکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی طور پر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ سکول اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے سکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔
یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More