اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیانےاعتراف کیاکوروناکےدوران ملکی معیشت کوبچایا۔
خیبر پختونخوا ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کودیہاڑی دارطبقے کی فکرنہیں تھی۔اپوزیشن نےکہالاک ڈاؤن نہ لگانےپرعمران خان پرمقدمہ درج کیاجائے۔پوری دنیانےاعتراف کیاکوروناکےدوران ملکی معیشت کوبچایا
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکےدوران ڈیڑھ کروڑخاندانوں کو 12،12ہزارکیش دیا۔وزیراعظم تھاتوکہالاک ڈاؤن لگایاتومزدورکاکیابنےگا۔پاکستان کی واحدحکومت ہےجس نےمزدوروں کےلیےپناہ گاہیں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سارے چور اکٹھے ہو گئے ۔ ان کی جائیدادیں باہر ہیں ۔ آج جو ہم پر مسلط ہیں انہوں نے 30سال حکومت کرتے رہے ۔