بنکاک (پاک ترک نیوز) پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شین وارن کی موت طبعی قرار دیدی گئی ۔آسٹریلیا میں شین وارن کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ شین وارن کی میت کووطن بھیجنے کے لئے آسٹریلیا کے قونصل خانے کے حوالے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں شین وارن کی موت طبعی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔شین وارن کی موت طبعی نہ ہونے کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے۔
شین وارن جمعہ کے روز تھائی لینڈ میں اپنے وِلا میں مردہ پائے گئے۔ وارن اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے تھائی لینڈ آئے تھے۔ شین وارن کی عمر52 سال تھی۔شین وارن نے 15 سالہ کریئر کے بعد 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی تاہم وہ 2013 تک فرنچائز ٹی 20 کھیلتے رہے۔
سابقہ پوسٹ