پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے ۔تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج ہو گا۔
ڈیزل کی ریفائنری کی اوسط قیمت 4.18 روپے فی لیٹر کم ہو کر 228.87 روپے فی لیٹر سے 224.69 روپے ہو گئی ہے۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10.23 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ 183.04 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 172.81 روپے ہو گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 15 روز میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10 روپے 23 پیسے کم ہوئی، جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے
مٹی کا تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 5.54 ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.43 روپے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More