پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔
واضح رہے کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More