پہلی بار سیاہ فام خاتون وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلی سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہائوس کا ترجمان مقرر کردیا ۔44 سالہ کیرین ژاں پیئر اس لحاظ سے منفرد مقام کی حامل ہیں کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پہلی سیاہ فام خاتون ترجمان کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو سبکدوش ہو جائیں گی۔
صدر جوبائیڈن نے نائب ترجمان کو ترقی دی ہے جو فرانسیسی نژاد ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی نژاد کیرین ژاں پیئر صدر جوبائیڈن کی انتہائی قابل اعتماد ساتھی ہیں۔ وہ سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دے چکی ہیں۔
موجودہ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی امریکی نیوز چینل ایم ایس این بی سی کو جوائن کرنے والی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی موجودہ حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More