پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ادارہ شماریات اور نادرا کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے پاکستان بیورو آف شماریات اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا۔پہلی مرتبہ مردم شماری کیلئے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
ایم او یو کے تحت نادرا ملک کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری 2022 کیلئے ادارہ شماریات کو ٹیبلٹ اور ڈویلپمینٹ سافٹ ویئر فراہم کرے گا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ یہ پہلی مردم شماری ہے جو ڈیجیٹل ہونے جارہی ہے، اگر کسی کو مردم شماری پر اعتراضات ہونگے تو ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری طور پر انہیں دور کیا جاسکے گا، نادرا یوزر فرینڈلی ویب بیسڈ سسٹم بھی متعارف کروارہے ہیں، اس پورٹل کے ذریعے شہری خود بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے جس کی چیکنگ بھی ہوگی، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 500 بلاک میں ڈیجیٹل مردم شماری کی جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلادیا جائے گا۔
چیف سٹیٹیشن نعیم ظفر نے کہا کہ اس بار بڑے پارٹنرز میں نادرا، اسپارکو، مسلح افواج ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری میں ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹ استعمال ہونگے، منصوبے پر 13.41 ارب روپے لاگت آئے گی، ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ پراجیکٹ 18 جولائی سے شروع ہوگا اور یکم اگست 2022 کو مکمل ہوگا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More