پیرو کے صدر کا طیارہ بیچ کر رقم صحت اور تعلیم پر خرچ کرنے کا اعلان

لیما(پاک ترک نیوز) عوام کو بہم سہولیات فراہم کرنے کیلئے پیرو کے صدر نے اپنے زیر استعمال سرکاری بوئنگ طیارہ بیچنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر نے عوامی نمائندوں کے فرسٹ کلاس سفر پر بھی پابندی لگا دی ہے، پیرو کے صدر نےچھوٹے ورکرز کی تنخواہ ساڑھے سات فیصد بڑھانے کا بھی اعلان کیا، صدر پیڈرو کو جون کے انتخابات کے بعد اقتدار ملا تھا۔صدر پیڈرو نے جہاز بیچ کر رقم صحت عامہ اور تعلیم کے نظام پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیرو کے محکمہ صحت کو کورونا وبا سے نمٹنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، رواں سال کے آغاز میں پیرو کو وائرس کے سبب دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کا سامنا رہا۔ صدر پیڈرو کو امید ہے کہ طیارہ اچھی قیمت پر فروخت ہو جائے گا تاہم گذشتہ 3 برس سے اس کا کوئی خریدار سامنے نہیں آیا۔ اس صدارتی طیارے میں 80 افراد سفر کر سکتے ہیں جبکہ اس کا بڑا حصہ صدر کیلئے مخصوص ہے جس میں دوران پرواز نہانے جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More