پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبا ز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا جائے گا۔ ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔ میں حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا اورانتہائی برے معاشی فیصلے کئے ان میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت تھی۔قوم جس مشکل سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمے دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More