پی آئی اے ترکیہ کیلئے ہفتہ وار 6پروازیں شروع کرے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے ترکیہ کیلئے ہفتہ وار 6پروازیں شروع کرے گا ۔ پروازوں کا آغاز 14نومبر سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے پاکستان ایئر لائن ( پی آئی اے) نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازوں کا اعلان کردیا۔استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 6پروازیں استنبول کیلئے آپریٹ کی جائیں گی ، 4پروازیں اسلام آباد سے 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔
ترکیہ کا فلائٹ آپریشن یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پابندی کے باعث زیادہ تر مسافروں کو استنبول لایا جائے گا اور ترکش ائیر سیکوڈشئیرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ پہنچایا جائے گا۔
استنبول ائیرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کے لئے خصوصی کاونٹرز بھی بنائیں جائیں گے تاکہ یورپ، برطانیہ جانے والے مسافروں کو سہولت مہیا کی جائے گی۔
پی آئی اے کو ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے جہاں مسافروں کو سہولت میسر ہو گی وہیں قومی ایئر لائن زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More