کراچی (پاک ترک نیوز) پی آئی اے کی دوسری پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کرمتحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ پہنچ گئی ۔اس سے پہلے 25 اکتوبر کو قومی ایئرلائن کی پرواز 296 مسافروں کو لے کر فجیرہ پہنچی تھی ۔
پشاور سے پہلی پروازکے فجیرہ پہنچنے پرشاہی خاندان اور دیگر حکام نےمسافروں اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا۔
پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سے ہفتے میں تین فلائٹس فجیرہ جایا کریںگی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں ۔ پروازوں کیلئے 15منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائے گا۔ مسافروں کیلئے خصوصی بسیں دوسرے شہروں تک مفت سروس بھی دیں گی۔