پی آئی اے کا آذربائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آذربائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا ۔
پی آئی اے نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔
پی آئی اے باكو کے لئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہےکہ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
پی آئی اے باكو کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی ۔
پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی۔ جبکہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 کو روانہ ہوگی۔۔
یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔
باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلی درجہ حاصل ہے ۔ مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر سکیں گے۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ایئر لائن کی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More