لاہور( پاک ترک نیوز )پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی۔ پہلی پرواز 22اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو سڈنی کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی۔ براہ راست پرواز کے ذریعے 35گھنٹے کا سفر 12گھنٹوں میں طے ہوگا۔
پی آئی اے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 22اپریل کو سڈنی کیلئے روانہ ہو گی جبکہ سڈنی سے پرواز 24اپریل کو واپس لاہور آئے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی جبکہ آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔