پی آئی اے کی پہلی براہ راست آسٹریلیا جانیوالی پرواز کو روک لیا گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پی آئی اے کی براہ راست آسٹریلیا جانے والی پرواز کو روک دیا گیا ۔ پرواز کو موخر کرنے کی وجہ سکیورٹی صورتحا ل بتائی جا رہی ہے ۔

قوم ایئر لائن کی براہ راست پہلی پرواز آسٹریلوی سول ایوایشن کی اجازت سے22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونا تھی۔تاہم آخری وقت میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک اپنی پہلی دو پروازیں مؤخر کررہا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستانی سیکیورٹی صورتحال اور ائیرپورٹس کے نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانہ آسٹریلوی حکام سے مکمل رابطہ میں ہے اور مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ پہلی دو پروازوں کے مسافروں کو کال سینٹر کے ذریعے سے مطلع کیا جارہا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More