پی ایس ایل شائقین کیلئے اچھی خبر ،100تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری پی ایس ایل 7کے شائقین کیلئے اچھی خبر ،آج سے 100فیصد شائقین گرائونڈ میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں گی۔این سی او سی کی اجازت کے بعد پی سی بی نے ہدایات جاری کر دیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 7میں قذافی سٹیڈیم میں اب پچاس فیصد نہیں بلکہ سو فیصد شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز کے تحت سو فیصد شائقین کو گراونڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
پی ایس ایل کے23ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ کرکٹ دیوانوں نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 7کے پہلے مرحلے میں 25فیصد تماشائیوں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں 15فروری تک 50فیصد تماشائی گرائونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے تھے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More