پی ایس ایل 7،یونائیٹڈ آج گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7کے آٹھویں روز ایونٹ کے 10ویں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔
پی ایس ایل 7کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز سے اپنے آخری دونوں میچز میں شکست سے دوچار ٹیمیں جیت کا عزم لیے اِن ایکشن ہوں گی۔ تیاریاں مکمل ، پلان بھی فائنل کر لیے گئے۔
گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے مابین میچ کا بگل شام ساڑھے سات بجے بجے گا، اس سے پہلے ایونٹ کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اپنی دھاک خوب بٹھائی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو اعصاب شکن مقابلے میں دھول چٹائی۔
سرفراز الیون کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سپر سٹار شاہد آفریدی سپر فِٹ ہو گئے، انہیں بھی نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ یونائیٹڈ کے قائد شاداب خان بھی اپنی اور ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی سے کامیابی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More