پی ایس ایل 7کے کراچی میں میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کی اجازت

کراچی(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازی دیدی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے مطابق کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہونیوالی لیگ کے ہر میچ میں 8 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں کونیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کیلئے سخت کوویڈ19پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10فروری سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔میچز دیکھنے کے خواہش مند 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
تماشائیوں کو سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، ہر تماشائی اورسٹیڈیم میں موجود تمام افراد کو اپنے چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More