پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
انگلش ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔انگلش ٹیم پہلی بار راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9سے 13دسمبر تک ملتان میں ہوگا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کراچی کرے گا ۔آخری ٹیسٹ میچ 17سے 21دسمبر تک ہو گا۔
یاد رہے کہ انگلش ٹیم 7ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20ستمبر سے 20اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More