پی ٹی آئی احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ،الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔اسلام آباد میں ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے۔ احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے تاہم ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More