اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔
ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا، اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔