پی ٹی آئی نےچیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نےچیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکردیا ۔
ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرجان بوجھ کربدانتظامی کررہےہیں۔چیف الیکشن کمشنرآئینی ذمہ داریاں اچھےطریقےسےادانہیں کررہےچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کوعہدےسےہٹایاجائے۔
ریفرنس میں حکمران اتحادکی چیف الیکشن کمشنرسےملاقات کاذکربھی کیاگیا۔گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کےوفدنےچیف الیکشن کمشنرسےملاقات کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنرپرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلدسنانےکیلئےدباؤڈالاگیا۔ملاقات کےچندروزبعدہی ممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ سنادیاگیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More