اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے 2015 کا آئین بحال کر دیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔2015 آئین کے تحت قومی سطح پرپارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 2019 کا پارٹی آئین کالعدم قرار دے کر 2015 کا آئین بحال کر دیا۔ نظرثانی کمیٹی کوآئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔2015 آئین کے مطابق 40 رکنی کور کمیٹی قائم کی جائےگی جب کہ 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی قائم ہو گی۔
پارٹی آئین کےمطابق پارٹی عہدوں کی مدت2سال ہو گی۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیلکرتے ہوئے تمام ممبران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔
سابقہ پوسٹ