پی ٹی آئی 13اگست کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں میدان سجائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف 13 اگست کو اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں میدان سجائے گی ۔جلسہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75 ویں یوم آزاد کا جشن لاہور میں منایا جائے گا، 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی پیغمبر رسول ﷺ کے نواسے امام حسین ؑ راہ حق پر تھے اُس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسینؑ کی مدد کو باہر نہ نکلے اور پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، جو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے، آج کا یزید امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More