اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کا نفاذ شروع کردیا۔
سربراہ اسٹریٹجک ریفارمزسلمان صوفی کا کہنا ہے کہ موبائل فون صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت تشہیری کمپنیوں کو فراہم کرنے پر PTA کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کو ایسے عناصر پر جرمانہ عائد کرنے ہدایت کی گئی ہے ۔جون کے آخر تک اس حوالے سے تمام تکنیکی ضابطے مکمل کر لئے جائیں گے۔
سلمان صوفی کا کہنا تھاکہ تشہیری میسیجز کو وصول کرنے یا ان پر پابندی لگانے کا مکمل اختیار موبائل فون صارف کو فراہم کر دیا گیا۔
سربراہ سٹریٹجک ریفارمز کا مزید کہنا تھا کہ مزید اصلاحات کیلئے اگلے ماہ، جولائی میں صارفین کی کانفرنس میں مزید تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا کے اطلاق کیا جائے گا۔پاکستان میں پہلی مرتبہ حکومت سنجیدگی سے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔