پی ٹی وی کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے والے غائب ہوگئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ویزے لگوانے والے دس افراد ترکی پہنچ کر غائب ہوچکے ہیں ۔ پاک ترک نیوز کو ملنے والےپاکستان ٹیلی ویژن کے جعلی لیٹر میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پی ٹی وی ایک ٹیم روانہ کررہا ہے جو ترکی کے تاریخی مقامات کی دستاویزی فلمیں بنائے گی ۔ پی ٹی وی کے جعلی لیٹر پر ویزے لگوانے والے 10 افراد کے نام بھی دیئے گئے ہیں ،
1- نیلم ندیم اشرف ، ایگزیکٹو پروڈیوسر ، پاسپورٹ نمبر BV9456962
2-شیر رحمان ، کیمرہ مین ،پاسپورٹ نمبر BU9154933
3- سلیمان خان ، اسسٹنٹ کیمرہ مین ، پاسپورٹ نمبر BD5758052
4- نعمت اللہ ، لائٹنگ ٹیکنیشن ، پاسپورٹ نمبر EL9956101
5 – محمد انوار ، ساؤنڈ مکسر ، پاسپورٹ نمبر NM1826181
6-سعود خان ، گرینزمین ،پاسپورٹ نمبر PA4145731
7-شہاب الدین ، میک اپ آرٹسٹ، پاسپورٹ نمبر AY2403991
8- ہنزلہ ، آن لائن ایڈیٹر ، پاسپورٹ نمبر AF6718301
9- ارشد خان ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، پاسپورٹ نمبر BL4141642
10-مشاہد حسین ، ٹیکنیشن ، پاسپورٹ نمبر VW6902961

پی ٹی وی کے کنٹرولر ایڈمن کے نام اور دستخط سے بنائے جعلی لیٹر کے ذریعے ترکی کے ویزے لگوائے گئے اور پھر یہ تمام افراد وہاں جاکر غائب ہوگئے اور سرکاری ادارے کی بدنامی کا باعث بھی بنے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ مافیا کا ویزا سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ملازمین سے بھی گٹھ جوڑ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More