پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More