چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار ہے ۔کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیشی ٹیم 69رنز بنا سکی ہے اور اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میںبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا ۔بنگلا اوپنرز سیف حسن اور شادمان اسلام کریز پر آئے تاہم شاہین باولرز نے انہیں ٹکنے نہ دیا۔ شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے سیف حسن کو کیچ دینے پر مجبور کیا جسے عابد علی نے پکڑا، یوں 19 رنزکے مجموعے پر حریف ٹیم کی پہلی وکٹ گرا دی۔ ان کے بعد نجم الحسن اور شادمان اسلام بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور محض 14، 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مومن الحق پرفارمنس دکھائے بغیر شاہین باولر ساجد خان کا نشانہ بنے، وہ 6 رنز سے آگے نہ بڑھے۔ 28 ویں اوور کے اختتام پر لٹن داس اور مشفق الرحیم 69 رنز کے مجموعے کے ساتھ 4 وکٹوں کے نقصان پر کریز پر موجود ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق ٹیسٹ نے ڈیبیو کیا ، کپتان بابر اعظم نے عبداللہ کو گرین کیپ پہنائی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، اب تک کھیلے جانے والے گیارہ میچز میں سے دس مرتبہ جیت شاہینوں کا مقدر بنی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا، بنگال ٹائیگرز تاحال اپنی پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More