چٹاگانگ ٹیسٹ : بنگلا دیش پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ

چٹاگانگ(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میںمیزبان بنگلہ دیش 330رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں میزبان ٹیم نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔
نئے آنےوالے بیٹر یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ مہدی حسن 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More