چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 202رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے دو وکٹوں کےنقصان پر پورا کرلیا ۔اوپنرز عابدعلی 91 اور عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی 24 اور بابراعظم 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ باوئلرز حسن علی اور شاہین آفریدی نے میچ میں 7،7 وکٹیں گرائیں جبکہ بنگالی باولر مہدی حسن اورتیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چٹاگانگ ٹیسٹ میں عابدعلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری اننگزمیں 91 رنزبنائے۔
پاکستان نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنائے تھے جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More