چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدف نعیم کے گھرآمد ،اہلخانہ سے تعزیت

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کے دوران جاں بحق ہونیوالی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر آمد ،اہلخانہ سےتعزیت کی ۔
تفصیلات مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔
عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عمران خان تعزیت کے بعد کامونکی روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ خاتون صحافی صدف نعیم گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More