چینی سائبر کرائم ریگولیٹر کا سرمایہ کاری کے جعلی پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے کہا ہےکہ اس نے ایسے ٹیلی کام نیٹ ورک جرائم سے نمٹنے کے لیے ملک کی مہم کے ایک حصے کے طور پر سرمایہ کاری کے جعلی پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اس نے اس سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 42,000 جعلی ایپس کی چھان بین کی ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، اور اپنی ویب سائٹ پر قومی فراڈ سے متعلق ڈیٹا بیس میں شامل کیا ہے۔
ریگولیٹر نے مزید کہا ہے کہ اسے ویب سائٹ کی جعل سازی کے متعدد کیسز ملے ہیں کیونکہ اسکیمرز نے کچھ مشہور ٹیک کمپنیوں کی نقل کرکے دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم بنائے ہیں ۔
سی اے سی نے کہاہے کہ ایپ اسٹورز اور دیگر پلیٹ فارمز کو بھی چاہیے کہ وہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی حفاظتی جانچ پڑتال کو مضبوط کریں تاکہ جعلی ایپس کو انٹرنیٹ صارفین کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More