نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ریاست اروناچل میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوکر پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی۔
جمعے کے روز بھارت اور چین کی فوج کے درمیان کی ایل اے سی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں اطراف کے چند فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ اور اس کے بعد دونوں ممالک کی افواج پیچھے ہٹ گئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپ کےدوران 30سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ ایل اے سی کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔توانگ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف حد بندی کے اپنے اپنے دعوے کے تحت گشت کرتی ہیں۔
بھارت اورچین کےدرمیان2020میں گلوان کےعلاقےمیں بھی شدیدلڑائی ہوئی تھی۔گلوان میں لڑائی کےدوران 20بھارتی فوجی مارے گئےتھے۔