چین میں بجلی پر چلنے والی گاڑیوں پر سبسڈی میں 30 فیصد کمی کا فیصلہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین اگلے سال بجلی سے چلنے والی نئی گاڑیوں پرحکومتی سبسڈی میں 30 فیصد کمی کرے گا۔ جن میں ہائی بریڈ اورالیکٹرک کاریں شامل ہیں۔ چین کی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روزاپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت ان گاڑیوں پر سبسڈی بتدریج کم کی جا رہی ہے جو آئندہ سال 2022ء کے لئے 30ہے اور سال 2023ء کے آغاز پر یہ سبسڈی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔


مزید براںپبلک ٹرانسپورٹ کے لیےحکومتی پالیسی کے تحت 2021 میں سبسڈی میں 10فیصد اور 2022 میں 20فیصد کی کمی کی جائے گی۔جبکہ وزارت نے یہ بھی کہاہے کہ چین میںان گاڑیوں کےحادثات کو روکنے کے لیے حفاظتی امور کی نگرانی کو بھی سخت کیا جا رہاہے۔
چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے اس ماہ کے شروع میںجاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022ء میں چین میںالیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 47فیصد اضافے کے ساتھ سے 5 ملین تک بڑھ جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More