چین نے خلائی ماحولیاتی نگرانی کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین نے خلا کے ماحولیاتی تجزے اور مانیٹرنگ سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے مدار میں ٹیسٹنگ کے لئے ایک نیا مصنوعی سیارہ منصوبہ بند مدار میں پہنچا دیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شییان-20 سی کلاس کے اس مصنوعی سیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.01 بجے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2D کیریئر راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا۔جو کہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 445 واں کامیاب مشن تھا۔
مزید براں شییان-20 سی کلاس کا یہ مصنوعی سیارہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے مائیکرو سیٹلائٹس کے لیے شنگھائی میں قائم انوویشن اکیڈمی کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ خلائی جہاز نئی ٹیکنالوجیزاور خلائی ماحولیاتی نگرانی کے ٹیسٹ میں کام کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More