چین نے 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے معذرت کے بعد 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو چین سے منتقل کر دیا جائے گا۔
ہفتہ کے روز کئے گئے اعلان کے مطابق وبائی بیماری کی وجہ سے، چینی آرگنائزنگ کمیٹی اس وقت اگلے سال کے ایشین کپ مقابلے مکمل طور پر کھلے ماڈل کے تحت منعقد کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ چنانچہ اے ایف سی، چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان بات چیت کے بعد، 2023 کے ایشیائی کپ کو چین کی جگہ کسی نئے میزبان کے حوالے کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔چین کو جون 2019 میں 2023 ایشیائی کپ کی میزبانی کا حق دیا گیا تھا۔ 24 ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ 10 چینی شہروں میں منعقد ہونا تھا۔
اسی حوالے سےاے ایف سی نے ایک الگ بیان میںچین، سی ایف اے اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کو سراہا ہے جنہوں نےاے ایف سی ایشین کپ 2023 کے اجتماعی مفادات میں یہ انتہائی مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے۔ جس نے اے ایف سی کو مطلوبہ وقت بھی فراہم کیا ہے۔ تاکہ وہ اے ایف سی ایشین کپ 2023 کی میزبانی کسی دوسرے ملک کے حوالے کر سکے۔اے ایف سی نے مزید کہا ہےکہ ایشین کپ کے نئے میزبان کے انتخاب سے متعلق اگلے اقدامات کے بارے میں تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More