چین کا ایم ایل ون ریل منصوبہ جلد شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد-وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم ایل ون میگا پراجیکٹ کو جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور تا کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا۔ اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ ملکر کام کرینگے۔ چینی سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات میں اس امر کا اظہار کیا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا جس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے،منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔ایم ایل ون منصوبہ بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے،ایم ایل ون منصوبے پر تقریبا 6.8 ارب ڈالر خرچہ آئے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More