کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے امریکی کرنسی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ ڈالر 240روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔
امریکی کرنسی مزید ایک روپے 9 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 240 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے، 28 جولائی کو ڈالر239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
موجودہ حکومت میں ڈالر 57 روپے7 پیسوں تک مہنگا ہو چکا ہے، عمران حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈالر 58 روپے 8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔
آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔