کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ امریکی کرنسی مزید 2روپے مہنگی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 216 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 اگست سے 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے کے بعد ڈالر 220 روپے میں فروخت ہوا۔