لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 8پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔امریکی کرنسی اضافے کے بعد 222روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آج پھر ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنے میں آیا اور امرکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے کا مزید ہ گیا جس کے بعد انٹربینک میں 222 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔