کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 82پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اوپن مارکیٹ بھی بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 82 پیسے کا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا تھا۔