کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 222روپے 25پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، آج مارکیٹ کا آغاز 209 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 880 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔