کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں چوتھے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 3روپے 79پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 225روپے پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 79 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد 225 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 490 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 560 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 228روپے کی سطح پر آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.58روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 228.80روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔