کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں کئی روز کمی کے بعد اچانک اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پہلے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 217 روپے 50 پیسے پر آگیا۔اس کے بعد اچانک امریکی کرنسی کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد امریکی ڈالر 218 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔