کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 229 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 5روپے 07پیسے مہنگا ہو کر 229روپے 98 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن ٹریڈ مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔