ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 42پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ امریکی کرنسی ڈالر سستا ہو کر 219روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More