کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ڈالر انٹر بینک میں 206روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا ،قیمت 206روپے 50پیسے ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ نئی حکومت میں ڈالر 23 روپے 57 پیسے مہنگا ہو چکا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 206 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی، ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہوا تھا۔
گزشتہ دو رز کے دوران ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے 35 پیسے تھی۔