ڈالر226کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ معاہدہ نہیں ہوا : شیخ رشید

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 226 کے ڈالر کے ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا،سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مخدوش ملکی معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے سبب معاشی صورت حال بھی دگرگوں ہے، ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ملکی معیشت کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More